15 دسمبر 2013 - 20:30
سعودی عرب اور اسرائیل کے سابق سفیروں کی ملاقات

صہیونی ریڈیو کے مطابق واشنگٹن میں سعودی عرب کے سابق سفیر اور اسرائيل کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق صیہونی ریڈیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سابق سفیر ترکی فیصل اور اسرائیل کے سابق سفیر ایتمار رابینویچ نے اتوار کے دن موناکو کانفرنس کے موقع پر واشنگٹن میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران صہیونی پارلیمنٹ کا ایک رکن مغیر شطریت بھی موجود تھا۔ اس ملاقات میں ترکی الفیصل نے صہیونی ریاست اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکرات کے تعلق سے صدر اوباما کی نیک نیتی پر شک وشبہے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کو سعودی عرب کی امن تجویز قبول کرلینا چاہیئے۔ اس ملاقات میں صہیونی پارلیمنٹ کے رکن نے سعودی شہزادہ کو اسرائيل کی کینسٹ سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے جنیوا معاہدے کے بعد سعودی حکام متعدد مرتبہ صہیونی حکام سے ملاقات کرچکے ہیں۔میڈیا رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور صہیونی ریاست میں ہمیشہ سے خفیہ تعلقات رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب اور غاصب صہیونی ریاست کے درمیان خفیہ تعلقات کے حوالے سے رپورٹیں ایسی حالت میں موصول ہوتی رہی ہیں کہ سعودی عرب خود کو عالم اسلام کا علمبردار کہلوانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

.......

/169